پاس کیز Passkey کیا ہے؟؟

یہ ٹیکنالوجی کیسے اب پاسورڈ کی چھٹی کرا دے گی

پاس ورڈ یاد رکھنا اور ہر کچھ عرصےبعد بدلنا ایک جھنجھٹ ہے اور اس سے چھٹکارے کے لیے
گوگل، ایپل اور مائکروسافٹ ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں جسے پاس کیز کہتے ہیں اور یہ جدید ٹیکنالوجی میں ایک اور بڑی ایجاد ہو گی کیونکہ پاس ورڈ کے مقابلے میں پاس کیز کو استعمال کرنا بہت آسان ہو گا اور یہ سب سے زیادہ محفوظ بھی ہو گی اور کوئی ہیکر اسے ہیک نہیں کر پائے گا تو آئیے جانتے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی کیسے کام کرے گی۔۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

پاسورڈ کو بھول جانا یہ ہم سب کا مسئلہ ہے اور اب تو اتنی سوشل ایپس ہیں کہ بندہ کس کس پر پاسورڈ یاد رکھے تو اب بہت جلد آپ کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا کیونکہ اب ہمیں اپنے آن لائن اکاونٹس پر لاگ اِن ہونے کیلئے پاسورڈ کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ جب سے ہیکرز نے بہت زیادہ اکاونٹس کو ہیک کرنا شروع کیا ہےتو یہ مسئلہ کافی پیچیدہ ہو گیا تھا اورانہی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے گوگل، ایپل اور مائکروسافٹ نے فائدو نامی تنظیم کےساتھ مل کرپاسورڈز کا متبادل تلاش کرلیا ہے اور وہ ہے ” پاس کیز” گوگل اور ایپل کا کہنا ہے وہ اس سال کے آخرمیں اپنے فون سافٹئراور ویب براؤزرز کو پاس کیز نامی ٹیکنالوجی کے ساتھ اپ ڈیٹ کر دیں گے اور ایپل نے اپنی ڈویلپرز کانفرنس میں اس کا ڈیمو بھی پیش کردیا

یہ بھی پڑھیں: Using Classified Ads for Your Business Lead Generation

پاس کیز ٹیکنالوجی آپ کے بائیومیٹرکس جیسے چہرے کا سکین اور فینگرپرنٹس کوایک ڈیجیٹل کوڈ میں بدل کر آپ کے فون یا کسی بھی ڈیوائس میں محفوظ کردے گی جس سے فیس سکین اور ٹچ آئی ڈی ہی آپ کو سب اکاونٹس میں لاگ ِان کرنے میں مدد کرے گی بلکل ویسے ہی جیسے آپ ابھی اپنا سمارٹ فون انلاک یا کھولتے ہیں ایپل کا دعوی ہے پاس کیز استعمال کرنے میں آسان اور زیادہ محفوظ ہیں یہ ڈیوائس پر ہی رہتی ہیں اور کسی بھی سرور پر سٹور نہیں ہوتی اس لیے ہیکرزاب ان کوچوری نہیں کرسکے گے لیکن پاس کیز استعمال کرنے کیلئے آپ کو اپنا فون اور کمپیوٹر ساتھ رکھنا ہو گا کیونکہ اس کے بغیرآپ کسی بھی دوسرے کمپیوٹرسے اپنے اکاونٹ میں لاگ ان نہیں ہو سکے گے اوراگر ہونا ہے تو پہلے فون یا کمپیوٹر سے اجازت لینا پڑے گی اور فون چوری ہو جانے کی صورت میں بھی کوئی ہیکر اورعام انسان آپ کے اکاونٹس تک نہیں پہنچ پائے گے یہ ٹیکنالوجی اس سال کے آخرمیں کچھ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہو گی لیکن اس کے عام ہونے میں کچھ ٹائم لگ سکتا ہے اور تب تک اگر آپ کے کسی بھی اکاونٹ کا پاسورڈ ان میں سے ایک ہے 123456،123456789،1111111 تو فورا سے پہلے تبدیل کر لیں کیونکہ یہ پاسورڈ سب سے زیادہ استعمال اور ہیک ہوتے ہیں

یہ بھی پڑھیں: آن لائن کلاسیفائیڈ اشتہارات استعمال کرنے کے چند بڑے فوائد یہ ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Sign In

Register

Reset Password

Please enter your username or email address, you will receive a link to create a new password via email.