ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے
پچھلے کچھ سالوں سے لوگوں کا شاپنگ کرنے کا طریقہ بالکل ہی بدل گیا ہے۔ اب پہلے کی طرح لوگ مارکیٹ میں جاکر سامان نہیں خریدتے بلکہ آن لائن ویب سائٹ پر سامان دیکھتے ہیں اور پسند آنے پر خرید لیتے ہیں۔ اس وجہ سے جو لوگ کپڑوں کی اور کریانےکی دکانیں چلا رہے تھے ان کے بزنس پر کافی برے اثرات ہوئے ہیں۔
اسی مشکل کا حل نکالتے ہوئے آج ہم آپ کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے بارے میں بتانے لگے ہیں۔
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے
یہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے؟ کیوں ضروری ہے؟ اور اس کا استعمال کہاں اور کیسے کرنا ہے؟ ان تمام سوالوں کے جواب ہم آپ کو اس ویڈیو میں دیں گے۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ انٹرنیٹ، الیکٹرانک ڈیوائسز اور کمپیوٹر کے ذریعے چلنے والی مارکیٹ ہے۔
جس کے ذریعے کوئی بھی کمپنی مارکیٹنگ کرکے بہت تھوڑے وقت میں اپنے ٹارگٹ کسٹمر تک پہنچا سکتی ہے۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو آن لائن مارکیٹنگ بھی کہتے ہے۔ جب کوئی کمپنی اپنا بزنس یا کوئی پروڈکٹ لانچ کرتی ہے تو اسے لوگوں تک پہنچانے کے لیے مارکیٹنگ کرتی ہے۔ مارکیٹنگ کا مطلب درست جگہوں پر صحیح وقت پر اپنے کسٹمر سے کنیکٹ ہونا ہے۔ آج کے تیزدور میں آپ کو اپنے کسٹمرز سے وہاں کنیکٹ ہونا ہوگا جہاں وہ اپنا زیادہ وقت گزارتے ہیں اور وہ جگہ ہے انٹرنیٹ۔
دنیا میں تقریبا ہر شخص روز انٹرنیٹ کا استعمال کرتا ہے اور دن بادن اس کے استعمال میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔
جس طرح سے کوئی کمپنی اپنی پروڈکٹ کا ایڈوزٹائزمنٹ بڑے بڑے پوسٹرز، پمفلٹ اور بینرز کے ذریعے کرتی ہے اسی طرح ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے۔ آف لائن مارکٹنگ ہویا آن لائن ،دونوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کلاسیفائیڈ اشتہارات کے ذریعے اپنے بزنس لیڈز کو کیسے بڑھایا جائے۔
آف لائن مارکیٹنگ میں پیسوں کا خرچہ زیادہ آتا ہے جب کہ آن لائن مارکیٹنگ میں آپ بہت کم لاگت سے دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں۔
اب ہم آپ کو بتائیں گے کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیوں ضروری ہے؟
جب سمارٹ فون نہیں ہوا کرتا تھا تو لوگ ریڈیو، اخبار اور ٹی وی کا استعمال زیادہ کیا کرتے تھے تب ان گنت کمپنیز انہی جگہوں پر اپنی پروڈکٹس کی کمرشل دے کر پرموشن کیا کرتی تھی۔ اور لوگ انہیں کمرشل کو دیکھ کر بازار سے پروڈکٹ خرید کر لاتے تھے۔
لیکن آج کے اسمارٹ فون کے دور میں لوگ ٹی وی کی جگہ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں ،کسی ایپ کو انسٹال کرکے گانےسنتے ہیں اور اخبار کی جگہ آن لائن بلوگ پڑھتے ہیں اسی لئے آج کمپنیاں بھی انہیں جگہوں پر اپنی پروڈکٹس کی کمرشل دے رہی ہیں۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے کمپنیوں کو اپنے گاہکوں تک پروڈکٹ پہنچانے میں مدد ملتی ہے۔ پہلے لوگوں کو بازار جا کر خریداری کرتے ہوئے وقت لگ جاتا تھالیکن اب لوگ گھر بیٹھے ہی انٹرنیٹ سے اپنی مرضی کا سامان خرید لیتے ہیں اور یوں انکا وقت بچ جاتا ہے۔
ڈیجیٹل مارکٹنگ سے صرف گاہکوں کو ہی نہیں بلکہ دکانداروں کو بھی بہت فائدہ ہورہا ہے ۔کیونکہ اس سے وہ بہت کم وقت میں ہی زیادہ گاہوں سے جڑ رہے ہیں اور اپنی سیل میں اضافہ کر رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔
اب ہم جانیں گے کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کہاں اور کیسے استعمال کی جاتی ہے ؟
تو سب سے پہلے ہے بلاگنگ ۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے طریقے
بلاگنگ Blogging
یہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرنے کا سب سے بہتر طریقہ ہے۔ اس میں آپ کو اپنی کمپنی کے نام سے بلاگ بنانا ہوتا ہے جس میں آپ اپنی کمپنی کے ذریعے دی جارہی سروس کے بارے میں بتا سکتے ہیں اور جب، جب آپ کے نئے پروڈکٹس لانچ ہوں گے تو اس کی ڈیٹیل آپ اس میں ایڈ کرتے جائیں گے۔ اس طرح آپ بہت سے گاہکوں کو اپنی طرف کھینچ سکتے ہیں۔
کنٹینٹ مارکیٹنگ۔ Content Marketing
کنٹیٹ مارکیٹنگ میں آپ اپنی کمپنی کی تمام پروڈکٹس کی معلومات ایک کنٹینٹ میں لکھ سکتے ہیں۔آپ کو اپنی کمپنی کی تمام ڈیلز اور آفرز بھی بتانا ہوگی ۔ جیسے جیسے پڑھنے والے ویورز کو آپ کی باتیں اچھی لگی تو آپ کی کمپنی کی پرموشن ہوگی اور سیل میں بھی اضافہ ہوگا۔
سرچ انجن آپٹمائزیش )SEO)
آپ اپنی سیلز بڑھانا چاہتے ہیں تو ایس۔ ای ۔او کا نولج ہونا بہت ضروری ہے۔ یوزرز کو کچھ بھی انفارمیشن چاہیے ہو تو وہ گوگل کا استعمال کرتے ہیں اور گوگل ایس۔ ای۔ او کا استعمال کرکے معلومات فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کی ویب سائٹ گوگل کے سرچ رزلٹ سے اوپر آتی ہے تو زیادہ لوگوں کو آپ کے کاروبار اور بلوگ کے بارے میں پتہ چلے گا اس لئے آپ کو اپنی ویب سائٹ گوگل کی دی گئی گائیڈ لائن کے مطابق بنانا پڑے گی تاکہ اچھی خاصی اورگینک ٹریفک آپ کی ویب سائیٹ یا بلوگ پر سے مل سکیں۔
سوشل میڈیا مارکیٹنگ Social Media Marketing
سوشل میڈیا مارکیٹنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا اہم حصہ ہے سوشل میڈیا پر بزنس مین نہ صرف اپنی پروڈکٹ کو پرموٹ کر سکتا ہے بلکہ وہ یہ بھی جان سکتا ہے کہ یوزرز ان کے پلین کے بارے میں کیا باتیں کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں آپ فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، سنیپ چیٹ اور پنٹریسٹ پر اپنے بزنس کا ایڈ دے سکتے ہیں اور بہت زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں
گوگل ایڈورڈز۔ Google AdWords
آپ جب بھی کوئی ویب سائٹ یا بلوگ پڑھتے ہیں تو آپ نے بہت سی ایڈ اور کمرشلز دیکھی ہوں گی۔ گوگل ایڈورڈز کی مدد سے کوئی بھی بزنس مین اپنی پروڈکٹ کی مارکیٹنگ کرسکتا ہے۔ یہ ایک پیڈ سروس ہے جس کے لئے آپ کو گوگل کو پیسے دینے پڑتے ہیں ۔گوگل ان کو اچھی طرح کی ویب سائٹس او بلوگ پر دکھاتا ہے جس سے آپ اپنے ٹارگٹ کو اوڈینس تک آسانی سے پہنچا سکتے ہیں۔ گوگل ایڈورڈز کے ذریعے آپ کئی طرح کمرشلز چلا سکتے ہیں جیسا کہ ٹیکسٹ ایڈز، ویڈیو ایڈز، کونٹینٹ ایڈز ، امیج ایڈز ،پیج کونٹینٹ، پوپ اپ ایڈز، سپانسرڈ سرچ، ویب بینرز ایڈز وغیرہ ۔
Text ads, video ads, content ads, image ads, page ads,
pop up ads, sponsored ads, Web banners ads etc.
ایپس مارکیٹنگ۔
انٹرنیٹ پر بہت سے کمپنیز ایپس بنا کر لوگوں تک پہنچ رہی ہیں اور اس پر اپنے پروڈکٹ کی پرموشن کرنے کو ایپس مارکیٹنگ کہتے ہیں۔ جیسا کہ پاکستان میں دراز، فوڈ پانڈا وغیرہ۔
یہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا بہت ہی اچھا حصہ ہے کیونکہ آج کل بڑی تعداد میں لوگ اپنے سمارٹ فون میں ایپس کا استعمال کرتے ہیں اس طرح یوزر بس ایک کلک کر کے آپ کی پروڈکٹ کی ویب سائیٹ پر آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Using Classified Ads for Your Business Lead Generation
یوٹیوب چینل مارکیٹنگ۔
یوٹیوب آج کے وقت میں دوسرے بڑا سرچ انجن ہے۔ اس لیے یوٹیوب پر بہت ٹریفک رہتا ہے۔ یہ ایک ایسا ذریعہ ہے جہاں پر آپ اپنے پروڈکٹ کو ویڈیوز کے ذریعے پرموٹ کر سکتے ہیں۔ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا جب آپ یوٹیوب پر کوئی ویڈیو چلا رہے ہوتے ہیں تو ویڈیو کے دوران ہی آپ کو کوئی ایڈ نظر آتی ہے۔ یہ اصل میں کسی کمپنی کی پروڈکٹ کی مارکیٹنگ ویڈیو ہوتی ہے جسے لوگ دیکھ کر ایمپریس ہوکر خرید لیتے ہیں اور کمائی کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
ای میل مارکیٹنگ۔
اس میں بزنس مین ای میل کے ذریعے گاہکوں کو پروڈکٹ کی معلومات بھیجتے ہیں جس کے ساتھ ساتھ اس میں پروڈکٹ کی پوری ڈیٹیل ،آفر اور ڈیل بھی دی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پروڈکٹ کا لنک بھی موجود ہوتا ہیں جو گاہکوں کو خریداری میں مزید آسانی دیتا ہے۔ ای میل مارکیٹنگ کے ذریعہ آپ کا گاہکوں تک بس ایک کلک کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں۔
تو دوستو! امید ہے کہ یہ ویڈیو آپکے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالے سے کافی مددگار ثابت ہوئی ہو گی۔
Comments