گرافک ڈیزائینگ کیا ہے
گرافک ڈیزائینگ کیا ہے اور ایک کامیاب گرافک ڈیزائنر کیسے بنا جائے؟
آج کی اس ویڈیو میں ہم آپ کے لئے ایک بہترین قسم کا کیرئیر لے کر آئے ہیں جس کا نام ہے”گرافک ڈیزائنر”، اس کے ساتھ ساتھ ہم آپ کو بتائیں گے کہ گرافک ڈیزائنر بنا کیسے جائے تاکہ ہمارے مستقبل کے جوشیلے معمار جو کہ ایک گرافک ڈیزائنر بننا تو چاہتے ہیں لیکنیہ نہیں جانتے، کیسے؟؟ کیونکہ ان کے پاس اس شعبے کے بارے میں بہت زیادہ آگاہی نہیں ہے۔
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
گرافک ڈیزائننگ ایک مشہور پیشہ بنتا جا رہا ہے کیونکہ آج کے دورمیں ہر طرح کی مارکیٹنگ خواہ وہ آن لائن ہو یا آف لائن، اس میں گرافک ڈیزائنگ کا استعمال کیا جا رہا ہے اور مستقبل میں گرافک ڈیزائنرز کیڈیمانڈ میں مزید اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ گرافک ڈیزائننگ ایسا پروفیشن ہے جو کسی بھی کمپنی کی الگ پہچان لوگوں تک پہنچاتا ہے، اگر آپ کریٹویٹی اور آرٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور کمپیوٹر کی بنیادی سکلز بھی جانتے ہیں تو گرافک ڈیزائننگ آپ کے لئے بہترین پروفیشن ہو سکتا ہے۔
گرافک ڈیزائنگ دراصل لفظوں، تصویروں اور رنگوں کو جوڑ کر کسی طرح کا پیغام لوگوں تک پہنچانے کا ایک طریقہ ہے اس لیے اسے کمیونیکیشن ڈیزائننگ بھی کہا جا سکتا ہے۔ گرافک ڈیزائنر فزیکل اور ورژن دونوں طرح کے ہوتے ہیںیعنی کچھ ایسے ڈیزائن ہوتے ہیں جنہیں ہم ٹچ نہیں کر سکتے جیسا کہ ہم اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر ایمازون وغیرہ کی پروڈکٹس کا سیل والا امیج دیکھتے ہیں تو ایسے ڈیزائنز کو ورژن گرافک ڈیزائنز کہا جاتا ہے جبکہ پوسٹرز، بینرز اور پمفلٹس وغیرہ ہم چھو سکتے ہیں تو یہ گرافک ڈیزائنز ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن کلاسیفائیڈ اشتہارات استعمال کرنے کے چند بڑے فوائد یہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں Here are few major benefits to use classified ads online.
عام طور پر گرافک ڈیزائنر بننے کے لیے لوگ سرٹیفکیٹ کورس اور ڈپلومہ کورس کرتے ہیں لیکن اس سب کے لئے، سب سے پہلے آپ کو تھورا بہت کمپیوٹر استعمال کرنا آتا ہو ۔ اور کورس کرنے کے بعد بہت زیادہ پریکٹس کرنا بھی بہت ضروری ہے گرافک ڈیزائینگ کا کوئی بھی کورس یا ڈپلوما مکمل کرنے کے بعد اس فیلیڈ میں کرئیر بنانے کے لیے آپ کو یہ سٹیپس لینے پڑیں گے۔
پہلے تو آپ کو کہیں بھی انٹرنشپ کرنی ہو گی، تقریبا ہر کمپنی اپنی پروڈکٹس کو پرموٹ کرنے کے لیے visual brands تیار کرتی ہے جیسے میڈیا، پبلشنگ، سوفٹویر انڈسٹری، نیوز پیپر ایجنسی، ایڈورٹائزنگ کمپنی وغیرہ، اس کے علاوہ ویب سائٹ ڈویلپمنٹ، ویب ڈویلپرز، پوسٹرز ، بینرز ویڈیو گیمز انڈسٹری اور آن لائن ڈیزائننگ جیسی جگہوں پر آپ اچھی سیلری کے ساتھ کام کر سکتے ہیں اور یوں آپ کا کیرئیر بلندیوں تک پہنچ جائے گا۔
گرافک ڈیزائننگ کے شعبے میں جگہ بنانے کے لیے آپ کے پاس تین طرح کے طریقے ہوتے ہیں: پہلا طریقہ ہے نوکری، جس میں آپ پہلے بتائے گئے سیکٹرز میں سے کسی میں بھی کام کر سکتے ہیں، دوسرا طریقہ ہے فری لانسنگ ، اس کے لیے سب سے زیادہ ضروری ایک اچھی پہچان بنانا ہے تاکہ آپ کو گھر بیٹھے کام کی آفرز ہوں۔
لوگو بنانے کا کام، پوسٹرز بنانے کا کام اور ویب سائٹ بنانے جیسے تمام کام فریلانسنگ کے ذریعے ہی کیے جاتے ہیں، تیسرا طریقہ ہے بزنس، جس میں آپ اپنا اسٹوڈیو کھول سکتے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو اچھا خاصا تجربہ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ کو کاروبار میںنقصان نہ ہو۔
آج کے دور میں گرافک ڈیزائینگ ایک ٹرینڈنگ فیلیڈ ہے، جہاں پر کام کرنے والے لوگ بہترین کما رہے ہیں اور اس فیلیڈ میں نوکری کے مواقع بھی بہت زیادہ ہیں۔ سمجھنے والی بات یہ ہے کہ گرافک ڈیزائنر کا کام کیا ہوتا ہے؟ گرافک ڈیزائنر دراصل اپنی سکلز کے ذریعے تصویروں اور لفظوں کا استعمال کر کے پروڈکشن ڈیزائن بناتے ہیں، گرافک ڈیزائنر اگر کسی کمپنییا کلائنٹ کے لیے ڈیزائن بناتے ہیں تو اس کا کام ہے کہ اپنے کلائنٹ کی ڈیمانڈ کو سمجھنا اور اس کے لیے ضروری ہے ان سے بات چیت کرنا۔
ان کے آئیڈیاز کو سمجھنے کے بعد creativity کے ذریعے image, color or font کا استعمال کر کے بہترین ڈیزائن بنا کر گاہکوں تک پیغام کو پہنچانا۔ گرافک ڈیزائنر الگ الگ سوفٹویرز کا استعمال کر کے ڈیزائن بناتے ہیں، کسی بھی ڈیزائن کو بنانے سے پہلے ڈیزائنر ڈیٹا کو پہلےanalyseکرتا ہے اور پتہ لگاتا ہے کہ مارکیٹ میں آج کل کیا ٹرینڈ چل رہا ہے تاکہ ان کے ڈیزائن پرانے زمانے کے نہ لگے، اسی لیے اس میں ڈیزائنر کو pre-production, production and post-production پر کام کرنا ہوتا ہے اور کلائنٹس کی ڈیمانڈ کے مطابق ڈیزائنز میں تبدیلی کی جاتی ہے تاکہ فائنل ڈیزائن بالکل ٹھیک ہو اور اس میں کوئی کمی نہ ہو۔
گرافک ڈیزائنر کا دراصل کام اپنے کلائنٹ کے لیے ایسے آئیڈیاز تیار کرنا ہوتا ہے جو اس کے کلائنٹ کے انسٹیٹیوٹ کو الگ پہچان دیں سکے۔ باقی کسی بھی فیلڈ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے پریکٹس اور صبر کا ہونا بہت ضروری ہے اور گرافک ڈیزائینگ جیسا پیشہ بھی آپ سے بہترین سکلز کی ڈیمانڈ کرتا ہے جن کو سیکھنے کے لیے آپ کو وقت بھی درکار ہوتا ہے۔